آرمی چیف سے افغانستان میں امریکی کمانڈر اور آسٹریلوی وزیر خارجہ کی ملاقاتیں
راولپنڈی (نوائے وقت رپورٹ) آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے افغانستان میں امریکی کمانڈر جنرل جان ایف کیمبل نے ملاقات کی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور پاکستان افغانستان بارڈر میکنزم پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ دریں اثناءآسٹریلوی وزیر خارجہ جولی بشپ نے گذشتہ روز جی ایچ کیو کا دورہ کیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آسٹریلوی وزیر خارجہ نے آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے ملاقات کی جس میں دفاعی تعاون سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر بات چیت کی گئی۔ آسٹریلوی وزیر خارجہ نے آپریشن ضرب عضب اور خطے میں قیام امن کیلئے پاکستان کی کوششوں کو سراہا۔جنرل راحیل شریف سے میانمار کے کمانڈر انچیف آف ڈیفنس سروسز نے بھی ملاقات کی، میانمار کے کمانڈر انچیف نے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی سے بھی ملاقات کی، جس میں پیشہ وارانہ امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
جنرل راحیل/ ملاقاتیں