ب فارم نہ ہونے پر یتیم اور بے سہارا بچے میٹرک کا امتحان دینے سے محروم، وزیرداخلہ کا نوٹس
لاہور (نوائے وقت رپورٹ) لاہور میں (ب) فارم نہ ہونے سے یتیم اور مسکین بچے میٹرک کا امتحان دینے سے محروم ہو گئے۔ سربراہ ایس او ایس ویلیج الماس بٹ نے بتایا کہ نادرا نے بے سہارا بچوں کا (ب) فارم اور شناختی کارڈ بنانے سے انکار کر دیا ثانوی تعلیمی بورڈ لاہور نے (ب) فارم کے بغیر امتحانی فارم وصول کرنے سے انکار کر دیا بے سہارا بچوں نے کہا کہ والدین نے چھوڑا اب حکومت بھی شناخت نہیں دے رہی۔ وزیر داخلہ چودھری نثار نے بے سہارا بچوں کی شناخت سے متعلق خبر کا فوری نوٹس لیتے ہوئے نادرا کو ایک ہفتے میں پالیسی بنانے کی ہدایت کی ہے وزیرداخلہ نے کہا کہ بے سہارا اور لاوارث بچوں کا بھی اس ملک میں اتنا ہی حق ہے جتنا کسی اور کا ایسے تمام بچوں کو شناخت دینے کیلئے فوری اقدامات کئے جائیں۔