لاہور: کتا مار ٹیم کی فائرنگ سے 2 راہگیر بچے زخمی
لاہور (نامہ نگار) نشتر کالونی کے علاقہ میں کتا مار ٹیم کی فائرنگ سے دو راہگیر بچے زخمی ہوگئے جن کوطبی امداد کے لیے ہسپتال داخل کرادیاگیا ہے۔ اسٹیٹ لائف کالونی میں کتار مار ٹیم نے ایک کتے پر فائرنگ کی جس کی زد میں آ کر دو راہگیر بچے سلمان اور محمد علی بندوق کے چھرے لگنے سے زخمی ہوگئے تاہم کتا مار ٹیم میں شامل عبدالرشید، حافظ اکرم وغیرہ تین افراد کو حراست میں لے لیا گیا ہے ۔