روسی صحافی کی موت دل کا دورہ پڑنے سے ہوئی ماریہ گلوونیا کی فرانزک رپورٹ سامنے آ گئی
اسلام آباد (آئی این پی) اسلام آباد میں اپنے دفتر میں پراسرار طور پر ہلاک ہونے والی برطانوی خبر رساں ادارے کی روسی نژاد رپورٹر ماریہ گلووینا کی فرانزک رپورٹ وفاقی پولیس اور پمز انتظامیہ کے حوالے کر دی، روسی صحافی ممکنہ طور پر دل کا دورہ پڑنے سے ہلاک ہوئی، ماریہ کے دل کی شریانیں سکڑی ہوئی تھیں۔ اس کی طبعی موت کی تصدیق ہو گئی ہے۔ اس کے معدے، جگر اور آنت میں نشہ آور زہریلے اجزاء کی تصدیق ہوئی جس سے معلوم ہوا ہے کہ ماریہ گلووینا کی موت ممکنہ طور پر دل کا دورہ پڑنے سے ہوئی۔ یاد رہے کہ برطانوی ادارے کی رپورٹر ماریہ گلووینا 23 فروری کو اپنے آفس کے واش روم میں نیم مردہ حالت میں پائی گئی تھیں۔