• news

اسلام آباد: مبینہ پولیس مقابلے میں تین افغان کار چور زخمی حالت میں گرفتار

اسلام آباد (آئی این پی) اسلام آباد میں تھانہ سبزی منڈی کے علاقے میں مبینہ پولیس مقابلے میں تین افغان کار چور زخمی حالت میں گرفتار کرلئے گئے۔ جمعرات کو پولیس کے مطابق ملزمان نے افغان کچی بستی کے قریب پولیس کے روکنے پر فائرنگ کردی جوابی فائرنگ میں تینوں ملزمان زخمی حالت میں گرفتار کرلئے گئے۔ ملزمان نے تھانہ رمنا کے علاقے سے گاڑی چوری کی تھی ان کے قبضے سے چوری شدہ گاڑی‘ موٹر سائیکل اور اسلحہ بھی برآمد کرلیا گیا۔
کار چور

ای پیپر-دی نیشن