• news

امریکی سینٹ نے ایران اور عالمی طاقتوں میں جوہری معاہدے کی منظوری دیدی

واشنگٹن (نمائندہ خصوصی+نوائے وقت رپورٹ) امریکی سینٹ نے ایران اور عالمی طاقتوں میں جوہری معاہدے کی منظوری دیدی۔کانگریس کو معاہدے کے مسودے پر نظرثانی کا اختیار مل جائیگا۔ ووٹنگ کے دوران ایک رکن نے مخالفت اور 98 نے حمایت کر دی اب اسے منظوری کیلئے ایوان نمائندگان میں بھیجا جائیگا۔ سینیٹرز مارتھ ابیو اور ٹیڈ کروز کی ترامیم کو بھی نظرانداز کر دیا گیا۔ ابیو نے کہا جو بل میں ترمیم کی تھی اس کے تحت اسرائیل کو مجبور کرنا تھا کہ وہ اسرائیل کو تسلیم کرے۔ یہ اہم پہلو ہے کیونکہ ایران پر پابندیوں کی نرمی سے وہ حاصل ہونیوالی رقم دہشت گردی کے فروغ پر خرچ کرے گا۔

ای پیپر-دی نیشن