قلات چمن روڈ کی لاگت میں اضافے کی رپورٹ طلب
اسلام آباد (وقائع نگار خصوصی) پبلک اکاﺅنٹس کمیٹی کی ذیلی کمیٹی نے قلات، کوئٹہ ، چمن شاہراہ تعمےری لاگت مےں ناقابل قبول اضافہ کرنے پر ے تشویش کا اظہار کیا ہے اور وزارت مواصلات کو بڑے منصوبوں میں رقم کی ادائیگی کا طریقہ کار طے کر کے 60 اےام میں رپورٹ مےں رپورٹ طلب کر لی ہے ۔ آڈٹ حکام نے بتایا کہ این ایچ اے حکام نے قلات، چمن اور کوئٹہ منصوبے میں ایک کروڑ 35 لاکھ روپے کا ناقابل قبول اضافہ کیا جس پر سیکرٹری مواصلات نے کہ اس بے قاعدگی کو تسلیم کےا اور کہا کہ چور کو چھوڑنے کی کبھی کمیٹی کے سامنے درخواست نہیں کی جائے گی، یہ ماضی کے معاملات تھے جنہیں درست کیا جا رہا ہے ، جمعرات کو ذیلی کمیٹی کا اجلاس کنوینئر کمیٹی سردار عاشق حسین گوپانگ کی زیر صدارت پارلیمنٹ ہاﺅس میں ہوا۔ آڈٹ حکام نے کمیٹی کو بتایا کہ این آر ٹی سی نے مالی سال 2006-7ءکے دوران اشیاءکی خریداری پر نقد ادائیگی کرتے ہوئے کنٹریکٹر سے 14لاکھ 34ہزار روپے کا انکم ٹیکس وصول نہیں کیا۔ کمیٹی نے سیکرٹری مواصلات کو ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کی ہدایت کردی۔
رپورٹ طلب