نیوزی لینڈ میں بھیڑ کو اغواءکے بعد اس پر آئی ایس آئی ایس لکھ دیا گیا
نیوزی لینڈ (بی بی سی) نیوزی لینڈ میں جانوروں کی فلاحی تنظیموں کے مطابق کسان عام طور پر اپنی بھیڑوں کی شناخت کے لیے ان پر کوئی نشانی لگاتے ہیں لیکن کسی بھیڑ کو اغوا کرنے کے بعد اس پر شدت پسند تنظیم دولتِ اسلامیہ کا رنگ کرنا ایک انوکھا واقعہ ہے۔گریسی‘ نامی ایک بھیڑ بدھ کی رات ڈیون پورٹ کے گردو نواح سے غائب ہو کر آوارہ گردی کرتی ہوئی آک لینڈ کی سٹرکوں پر پہنچ گئی۔گریسی کے ایک جانب 420 لکھا ہوا تھا جو چرس کا کوڈ ہے جبکہ اس کی دوسری جانب کالے رنگ سے شدت پسند تنظیم دولتِ اسلامیہ کا مخفف ISIS لکھا ہوا تھا۔نیوزی لینڈ میں جانوروں کی فلاح کی تنظیم سیو اینیملز فرام ایکسپلائٹیشن کے ایگزیکٹیو ڈائریکٹر ہانس کریک کا کہنا ہے ایسی شرارت بے وقوفی ہوتی ہے اور اس سے جانور پر غیر ضروری ذہنی دباو¿ آ سکتا ہے۔