کنٹونمنٹ بورڈز کے انتخابات میں کامیاب ہونے والے امیدواروں کا نوٹیفکیشن جاری
اسلام آباد (آن لائن) الیکشن کمشن آف پاکستان نے کنٹونمنٹ بورڈز انتخابات میں کامیاب امیدواروں کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا۔کنٹونمنٹ بورڈ کےلئے الیکشن ٹریبونل بھی تشکیل دے دئیے گئے۔ کنٹونمنٹ بورڈز کے کل 199 جنرل نشستوں پر انتخابات ہوئے جس میں 197 کامیاب امیدواروں کی کامیابی کا نوٹیفیکیشن جاری کیا گیا ہے۔ کنٹونمنٹ بورڈز کے کل 199 جنرل نشستوں پر انتخابات ہوئے۔ مسلم لیگ ( ن ) کے 70 ، آزاد امیدوار 51 ، تحریک انصاف کے 40 ، ایم کیو ایم کے 20، جماعت اسلامی کے 7، پیپلزپارٹی کے 7، اے این پی کے 2 اور بلامقابلہ منتخب ہونیوالے 10امیدواروں کے نوٹیفکیشن جاری کئے گئے ہیں۔
نوٹیفکیشن جاری