پوست کی کاشت کرنے والوں کی فصلیں تباہ کرنے کے ساتھ انہیں گرفتار بھی کیا جائیگا: سیکرٹری نارکوٹکس کنٹرول ڈویژن
اسلام آباد (بی بی سی) پاکستان میں حکام کے مطابق ملک سے پوست کی کاشت کے مکمل خاتمے کیلئے قانون میں تبدیلی کی گئی ہے اس تبدیلی کے نتیجے میں پوست کاشت کرنے والوں کی محض فصلیں بھی تباہ کی جائیں گی بلکہ انہیں گرفتار کرکے ان کے خلاف قانونی کارروائی بھی کی جائے گی۔ ایک انٹرویو میں نارکوٹکس کنٹرول ڈویژن کے سیکرٹری محمد غالب علی بندیشہ نے بتایا قانونی کارروائی کا فیصلہ دیگر کاشتکاروں کو اس مہلک کاشت سے روکنے کیلئے ہیں۔ ہم امید کرتے ہیں کہ جو تھوڑی بہت کاشت ہو بھی رہی ہے اسے بھی قانون اور معاشی متبادل مہیا کرکے مکمل طور پر روکا جائے گا۔ اس سوال پر کہ آیا پاکستان میں دہشت گرد پوست کی کاشت سے افغانستان میں طالبان کی طرز پر معاشی فائدہ تو حاصل نہیں کر رہے غالب بندیشہ کا کہنا تھا کہ اب تک کی تحقیقات سے اس قسم کا کوئی ثبوت نہیں ملا۔
سیکرٹری نارکوٹکس کنٹرول