• news

نیپال : زلزلے سے ہلاکتوں کی تعداد آٹھ ہزار 413 ہو گئی‘ سینکڑوں افراد لاپتہ

کھٹمنڈو (آئی اےن پی+اے پی پی+ نوائے وقت رپورٹ) نیپال میں زلزلے سے ہلاکتوں کی تعداد 8 ہزار413ہو گئی، متاثرین کی اکثریت گھرو ں کو لوٹ چکی ہے۔ مقامی فوج اور ریسکیو اور غیر ملکی اداروں کی مدد سے امدادی کارروائیاں جاری ہیں، جبکہ سینکڑوں افراد اب تک لاپتہ ہیں۔ متعدد افراد عارضی کیمپوں سے اپنے گھروں میں منتقل ہو چکے ہیں، لیکن اب بھی کئی خاندان ایسے ہیں جو ضروریات زندگی نا ہونے اور گھر مکمل تباہ ہونے کی وجہ سے اب تک عارضی خیموں میں مقیم ہیں۔ ادھر نیپالی حکومت کی جانب سے امدادی کارروائیاں خود کرنے کے اعلان کے بعد متعدد غیر ملکی ٹیمیں وطن لوٹ چکی ہیں جبکہ پاکستان، چین ، بھارت سمیت دیگر ممالک اب بھی امدادی کارروائیوں میں مصروف ہیں۔نیپالی حکام نے بھارت کی امدادی کارروائیوں کا پول کھولتے ہوئے استعمال شدہ کپڑے اور دیگر اشیاءقبول کرنے سے انکار کر دیا ہے اور بھارت کی جانب سے آنے والے پرانے امدادی سامان کو بندرگاہ پر ہی ضائع کر دیا۔ہزاروں سکول تباہ ہونے سے 10لاکھ بچے متاثر ہوئے ہیں، یونیسف کے مطابق 24 ہزار کلاس روم تباہ ہوئے ہیں، اے پی پی کے مطابق بڑا برفانی تودہ گرنے کے سبب سینکڑوں غیر ملکی سیاحوں کی نعشیں چٹانوں میں دب گئیں، لانگ ٹانگ نامی گاﺅں میں چٹانوں پر ہر طرف انسانی اعضاءاور ہڈیاں بکھری پڑی ہیں، 6نعشیں برآمد ہوئی ہیں، حکام کے مطابق تعداد300تک ہو سکتی ہے، ریڈ کراس سوسائٹی کے مطابق ہلاک ہونے والوں کی تعداد 8ہزار 413ہو گئی۔


نیپال

ای پیپر-دی نیشن