• news

مہمند ایجنسی: بارودی سرنگ کا دھماکہ، امن کمیٹی کا رضاکار جاں بحق

مہمند ایجنسی + کوئٹہ (نیوز ایجنسیاں + بیورو رپورٹ) مہمند ایجنسی کی تحصیل صافی میں بارودی سرنگ کا دھماکہ ایک امن کمیٹی کا رضاکار جاں بحق ہوگیا۔ تفصیلات کے مطا بق گذشتہ روز مہمند ایجنسی کی تحصیل صا فی کے علاقہ علینگار میں پہلے سے نصب شدہ بارودی سر نگ کا دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں امن کمیٹی کا ایک رضاکار زاور حسین جاں بحق ہوگیا۔مذکورہ امن کمیٹی کا رضاکار گھر جارہا تھا کہ بارودی سرنگ کے دھماکے کی نذر ہو گیا۔ ادھر بلوچستان کے ساحلی شہر گوادر میں پولیس نے کارروائی میں ایک مکان سے 6 یمنی شہریوں کو بازیاب کرالیا۔ پولیس کے مطابق گوادر کے علاقے نیا آبادی میںخفیہ اطلاع ملنے پر ایک مکان پر چھاپہ مارا گیا جہاں سے گیر ملکی شہریوں کو بازیاب کرالیا گیا جنہیں زنجیروں میں جکڑا گیا تھا۔ مکان سے کلاشنکوف اور راو¿نڈز اور دس کلو منشیات بھی برآمد کرلی گئی۔ علاوہ ازیں ڈیرہ بگٹی کے علاقہ سنگسیلا سے 40 کلومیٹر دور سکیورٹی فورسز کیلئے پانی لے جانے والے ٹینکر کا ٹائر زیر زمین چھپائی گئی بارودی سرنگ سے ٹکرا گیا جس کے نتیجے میں پانی کے ٹینکر کو جزوی نقصان ہوا۔ اوستہ محمد میں نامعلوم مسلح افراد فائرنگ کرکے نوجوان تاج محمد سیلرو کو قتل کرکے فرار ہوگئے۔ ادھر کوئٹہ سبزل روڈ پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے ایک شخص کو زخمی کردیا۔ ادھر چھتر کے علاقے میں دوقبائل میں پرانی دشمنی کی بناءپر مورچہ بند ہوکر ایک دوسرے پر شدید فائرنگ کردی جس کے باعث ایک شخص ہلاک، 2 زخمی ہوگئے۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر مورچے خالی کرا دیئے۔علاوہ ازیں نامعلوم مسلح افراد نے دو افراد کو اغوا کرلیا۔
رضاکار جاں بحق

ای پیپر-دی نیشن