سیکرٹری لائیو سٹاک کی افسروں کو زیرالتوا ٹریولنگ الائونسز اور پٹرول بلز کی ادائیگی رواں ماہ کے آخر تک یقینی بنانے کی ہدایت
لاہور(سپورٹس رپورٹر) سیکرٹری لائیو سٹاک نے ڈسٹرکٹ لائیوسٹاک افسران کے زیر التوا ٹریولنگ الاونسز اور پیٹرول بلز کی ادائیگی رواں ماہ کے آخر تک یقینی بنانے کی ہدایات جاری کر دی ہیں۔ وزیراعلیٰ کی ہدایت پرمحکمہ لائیوسٹاک نے پنجاب کے 36اضلاع میں جانوروں کو بیماریوںسے محفوظ رکھنے کے لیے شب و روز جذبہ حب الوطنی کے تحت کام کرتے ہوئے کارپٹ ویکسینیشن کو پایہ تکمیل تک پہنچایا ۔