ٹریفک حادثات میں دو افراد ہلاک ، 5 زخمی ، 2 کی حالت نازک
لاہور(نامہ نگار ) ٹریفک حادثات میں 2 افراد جاں بحق 5 زخمی ہوگئے ۔ تفصیلات کے مطابق مناواں کے علاقہ میں تیز رفتار ڈمپر نے 45سالہ موٹر سائیکل سوار کو ٹائروں کچل کر ہلاک کر دیا جبکہ ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیاہے۔ اس واقعہ پرلواحقین نے سڑک پر نعش رکھ کر پولیس اور ڈرائیور کے خلاف شدید احتجاج کیا ہے۔بتایاجاتاہے کہ مناواں کے علاقہ شریف پورہ لکھو ڈیر کا رہائشی 45سالہ محمد لطیف گزشتہ روز موٹر سائیکل پر رنگ روڈ سے ملحقہ سڑک پر جا رہا تھا کہ تیز رفتار ڈمپرنے اسے کچل ڈالا ۔جس سے وہ موقع پر ہی ہلاک ہو گیا۔ پرانی چونگی کے قریب تیز رفتار ٹرک بے قابو ہو کر موٹر سائیکل سواروں سے ٹکرا گیا ۔ جس کے نتیجہ میں نوجوان محمد اقبال ہلاک اور دو دوست جنید احمد اور مقصود احمد زخمی ہوگئے ۔ جی ٹی روڈ پر رچنا ٹائون کے قریب ٹریکٹر ٹرالی بے قابو ہو کر موٹر سائیکل سواروں سے ٹکرا گئی جس کے نتیجہ میں تین دوست زخمی ہوئے ۔