چینی اشتراک سے 660 سی سی اور کمرشل گاڑیاں پاکستان میں تیار کرینگے: شاہ فیصل
لاہور (کامرس رپورٹر) چین کے اشتراک سے 660سی سی سے لے کر کمرشل گاڑیاں بھی پاکستان میں تیار کریں گے ۔چھوٹی گاڑیوں کی قیمت کم از کم ساڑھے پانچ لاکھ روپے ہو گی اور ان گاڑیوں میں عالمی معیار کی سہولیات فراہم کریں گے۔میرے خیال میںپاکستان اور چین کے درمیان بنائی جانے والے اقتصادی راہداری کے روٹ میںکسی قسم کی کوئی تبدیلی نہیں ہو رہی ۔پاکستان اور چین کے درمیان ہونے والے 46ارب ڈالر کے معاہدوں سے ملک کی تقدیر بدل جائے گی اور پاکستان کو ایشین ٹائیگربننے سے کوئی نہیں روک سکے گا۔ان خیالات کا اظہار پاک چین جوائنٹ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر اور ہائر روبا گروپ کے سربراہ شاہ فیصل آفریدی نے فیکٹری کے دورے کے موقع پر میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے کیا ۔