پنجاب پراونشل بنک نے غیر فعال قرضہ جات کی مد میں 120 ملین وصول کر لیئے
لاہور (پ ر ) پنجاب پراونشل کوآپریٹو بینک لمیٹڈ نے بہاولپور زون میں 120.59 ملین روپے کی غیر فعال قرضہ جات کی مد میں وصولی کی ہے۔ اس کا اظہار رجسٹرار کوآپریٹوز پنجاب سید جاوید اقبال بخاری کی زیر صدارت بہاولپور زون کے منعقدہ اجلاس میں کیا گیا۔ زونل چیف بہاولپور اور بہاولپور، رحیم یار خان اور بہاولنگر کے ڈسٹرکٹ آفیسر کوآپریٹوز بھی موجود تھے۔