اسلام آباد اورکراچی کے درمیان 15 مئی سے نئی ائرکنڈیشنڈ ٹرین چلائی جائے گی
لاہور (صباح نیوز) وزارت ریلوے نے اسلام آباد اور کراچی کے درمیان نئی ائرکنڈیشنڈ ٹرین چلانے کا اعلان کیا ہے۔ وزیراعظم نواز شریف 15مئی کو ٹرین کا افتتاح کریں گے۔ مسافروں کو دورانِ سفر ناشتے سمیت دو وقت کا کھانامہیا کیا جائیگا اور انہیں ٹی وی اور وائی فائی جیسی سہولتیں بھی میسرہوں گی۔لاہورمغل پورہ ریلوے کیرج ورکشاپ اِن دنوں ایک نئی ٹرین گرین لائن ٹرین تیارکررہی ہے۔