گوجرانوالہ میں بچے کو جلتے چولہے میں پھینکنے کا واقعہ، ڈاکٹر وسیم اختر نے پنجاب اسمبلی میں توجہ دلاﺅ نوٹس جمع کرا دیا
لاہور (خصوصی نامہ نگار) امیر جماعت اسلامی پنجاب و پارلیمانی لیڈر صوبائی اسمبلی ڈاکٹر سید وسیم اختر نے گوجرانوالہ میں پرانی رنجش پر7 سالہ بچے کو جلتے چولہے میں پھینکنے کے واقعہ پر توجہ دلاﺅ نوٹس پنجاب اسمبلی کے سیکرٹریٹ میں جمع کروادیا جس میں کہا گیا ہے کہ چند دن پہلے شیخوپورہ میں زمیندارنے بچے کو جلتے کھیت میں پھینکا تھا اور اب گوجرانوالہ میں بچے کو جلتے چولہے میں پھینک دیاگیا۔ دونوں واقعات انتہائی افسوس ناک، دل خراش اور قابل مذمت ہیں ذمہ داران کو جلد ازجلدکیفرکردار تک پہنچایا جانا چاہئیے۔
توجہ دلاﺅ نوٹس