امریکی سائنسدانوں کا نظام شمسی سے باہر ہیرے سے بنے سیارے کی دریافت کا دعویٰ
امرےکہ (آن لائن) امریکی سائنسدانوں نے نظام شمسی سے باہر ایک ستارے کے گرد ہیرے سے بنے سیارے کی دریافت کا دعویٰ کیا ہے۔ ” 55 Cancrie “ نامی یہ سیارہ 2011ءمیں نظام شمسی سے باہر ایک ستارے کے گرد گردش کرتا پایا گیا تھا اسکا قطر ہماری زمین سے د±گنا اور وزن زمین سے 8 گنا زیادہ ہے ۔جس کی وجہ سے اس کو سپر ارتھ کہا جارہا ہے۔ خالص کاربن پر مشتمل اس سیارے کی سطح کا درجہ حرارت 2 ہزار 150 ڈگری سینٹی گریڈ ہے جو کاربن کے ساتھ مل کرہیروں کی تخلیق کیلئے انتہائی موزوں قرار دی جارہی ہے۔ واضح رہے کہ ناسا کی اسپٹزرنامی ٹیلی سکوپ نے اس سیارے کا ڈیٹا اور مختلف تصاویر جمع کی ہیں جس کی مدد سے اس سیارے کا ممکنہ تھری ڈی ماڈل امیج بھی بنایا گیا ہے۔
ہیرے سے بنا سیارہ