روس کا بے قابو خلائی جہاز زمین پر گرنے سے قبل ہی جل کر تباہ
ماسکو (اے این این) سائنسدانوں نے کہا ہے کہ گذشتہ ہفتے خلائی سفر کے آغاز پر ہی بے قابو ہو جانے والا روسی خلائی جہاز زمینی فضا میں داخلے پر جل کر تباہ ہو گیا ہے۔ ایم -27 ایم نامی یہ مال بردار خلائی جہاز منگل کو قزاقستان سے خلا میں بھیجا گیا تھا۔ اس جہاز پر تین ٹن ضروری سامان اور آلات موجود تھے۔ لیکن پرواز کے کچھ ہی عرصے بعد اس کا رابطہ کنٹرول روم سے منقطع ہو گیا تھا۔ روس خلائی ایجنسی روس وسموس نے کہا کہ جہاز جمعہ کی صبح بحرِالکاہل کے اوپر ہمارے سیارے کی فضا میں داخل ہوا اور فضا میں ہی جل کر ختم ہوگیا۔
خلائی جہاز