فلسطینی سفیر ہیلی کاپٹر میں نشست نہ ہونے پر اسلام آباد سے سوار نہ ہوئے اور محفوظ رہے
اسلام آباد (سپیشل رپورٹ) پاکستان میں فلسطین کے سفیر اپنے اہل خانہ کے ساتھ نلتر جانا چاہتے تھے لیکن سی 130اور ہیلی کاپٹروں میں زیادہ نشستیں نہ ہونے کے باعث وہ نہ جاسکے۔پاکستان میں لبنان کی خاتون سفیر خود تو حادثہ میں محفوظ رہیں لیکن انکے شوہر حادثے میں زخمی ہوگئے۔ رومانیہ کے سفیر کے چہرے پر خراشیں آئیں مگر وہ محفوظ رہے۔ ملائیشیا کے ہائی کمشنر جن کی اہلیہ جاں بحق ہوگئیں، کے چہرے پر بھی خراش آئی۔