یمن کے مسئلہ پر پاکستان اور سعودی عرب کے عوام قریب آئے: فضل الرحمن
اسلام آباد (صباح نیوز) جمعیت علماء اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے یمن کے مسئلہ پر پاکستان اور سعودی عرب کے عوام قریب آئے ہیں۔ امام کعبہ کا دورہ پاکستان مفید اور مثبت رہا، رابطے برقرار رہنے چاہئیں۔ سعودی عرب عوامی روابط کو فروغ دینے کے لئے مزید اقدامات کرے۔ جمعہ کو پارلیمنٹ ہائوس کے باہر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمٰان نے کہا کہ یمن کے مسئلہ پر مسلم ممالک سبق سیکھیں۔ ضرورت اس امر کی ہے کہ ملکوں کے درمیان عوامی رابطوں کو مضبوط اور فروغ ملنا چاہئے۔ امام کعبہ کا دورہ پاکستان عوام کو مزید قریب لانے کا پیش خیمہ ثابت ہو گا۔ سعودی عرب سے ہماری گہری وابستگی ہر قسم کے مفاد سے بالاتر ہے۔