• news

کئی ڈاکے، مزاحمت پر لاہور 2 فیروز والا میں ایک شخص زخمی، چینی انجینئر لٹ گیا

لاہور، فیروز والا (نامہ نگاران) لاہور میں لاکھوں کی وارداتیں، مزاحمت پر لاہور میں 2 فیروز والا میں ایک شخص زخمی ہوگیا۔ لوئرمال کے علاقہ مغل پارک میںاورنگزیب کے گھر تین ڈاکو گھس آئے، مزاحمت کرنے پر اورنگزیب کوفائرنگ کر کے زخمی کردیا اور ہزاروں روپے نقدی لوٹ کر فرار ہوگئے ہیں۔ اچھرہ کے علاقہ میںمسلم ٹائون موڑ پر سکیورٹی گارڈسپین خان سے تین ڈاکوئوںنے پسٹل چھین لی اور مزاحمت کرنے پراسے فائرنگ کر کے زخمی کردیاہے ۔ڈاکوؤں نے شادمان میں عمران سے 6 لاکھ روپے ،اقبال ٹائون میں صداقت سے تین لاکھ روپے ،مانگا منڈی میں ممتاز سے2 لاکھ 30ہزارروپے اور موبائل فون،گارڈن ٹائون میں احمد بیگ سے2 لاکھ روپے اور موبائل فون،فیصل ٹائون میں ہارون رشید سے ڈیڑھ لاکھ روپے اور موبائل فون،نواب ٹائون میں ناصر سے سوا لاکھ، وحدت کالونی میںروبینہ سے 65ہزار، مسلم ٹائون میں خادم سے 50ہزار، بادامی باغ میں ملک اویس سے 60ہزار، نواں کوٹ میں عاطف سے 65ہزار، اقبال ٹائون میں فیصل سے 65ہزار، ڈیفنس بی میں ڈاکوئوں نے 13ہزار، جنوبی چھائونی میںقدیر سے 17ہزار لوٹ لیا گیا۔ چوروں نے ٹائون شپ سے انوار،کوٹ لکھپت سے محبوب ، گجر پورہ سے خالدکی کاریںجبکہ شاہدرہ سے وقار،گڑھی شاہو سے نعیم،سول لائن سے فیضان،لوئرمال سے توفیق،شادباغ سے اشتیاق،مصری شاہ سے طارق،غازی آباد سے حنیف،جنوبی چھائونی سے اکرم،سرور روڈسے طارق شمالی چھائونی سے وقار،فیصل ٹائون سے آصف، کاہنہ سے آصف ،نشترکالونی سے صدیق،لیاقت آباد سے اصغر،چوہنگ سے منیر، جوہرٹائون سے جنیدکی موٹرسائیکلیںچوری کر لی ہیں۔ فیروزوالا سے نامہ نگار کے مطابق ڈاکوئوں نے موٹروے پر گاڑیاں روک کر لوٹ لیں جی ٹی روڈ پر چینی انجینئر اور اسکا ڈرائیور لٹ گئے۔ پولیس سکواڈ کو ڈکیتی کی واردات کا علم کچھ دیر بعد ہوا۔ پولیس سکواڈ کی نگرانی میں چینی انجینئر اپنے ڈرائیور اعجاز احمد کے ہمراہ کار پر لاہور سے گوجرانوالہ نندی پور پراجیکٹ پر جارہا تھا جب وہ مریدکے (دائوکے چوک) کے قریب پہنچے تو ان کی کار کا ٹائر پنکچر ہوگیا جس کی وجہ سے کار رک گئی۔ پولیس سکواڈ گاڑی آگے چلے گئی۔ اسی دوران موٹر سائیکل سوار تین ڈاکو آگئے جنہوں نے اسلحہ تان کر انہیں لوٹ لیا۔ موبائل فونز اور رقم چھین کر لے گئے۔ موٹروے فیض پور کے قریب  ایک درجن ڈاکوئوں نے سڑک پر رکاوٹ کھڑی کرکے متعدد گاڑیاں روک کر لوٹ لیں۔ ڈاکوئوں نے کار سوار عنایت کلیم، بلال امحد کی فیملیوں کو روک کر نقدی، زیورات اور دیگر سامان لوٹ لیا۔ کوٹ عبدالمالک ڈکیتی کے دوران میں مزاحمت پر گولی مار کر نوجوان وقار احمد کو زخمی کردیا۔ موٹر سائیکل، موبائل اور رقم چھین کر لے گئے۔

ای پیپر-دی نیشن