• news

تحریک انصاف میں سیاسی مداخلت کی خبریں بے بنیاد ہیں، این اے 125 سے الیکشن نہیں لڑ رہی: ریحام خان

لاہور (این این آئی) تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی اہلیہ ریحام خان نے پارٹی میں سیاسی مداخلت سے متعلق خبروں کو یکسر مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ میرا پارٹی میں کوئی سیاسی کردار نہیں ہے، ایک انٹرویو میں ریحام خان نے کہا کہ بے سہارا بچوں کے لئے خیبر پی کے حکومت کی سفیر ہوں  اسکے علاوہ پارٹی یا صوبائی حکومت میں میراکوئی کردار نہیں۔ انہوںنے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 125میں الیکشن لڑنے کی خبروں کی بھی سختی سے تردید کی اور کہا کہ لاہور شہر کے بارے میں زیادہ نہیں جانتی اور اسکے علاوہ میرے پاس لاہور کا ڈومیسائل بھی نہیں ۔ شادی کے بعد صحافتی کیرئیر کو جاری رکھنے سے متعلق سوال کے جواب میں ریحام خان نے کہا کہ صحافت کو خیر باد نہیں کہہ رہی۔

ای پیپر-دی نیشن