پرویز راٹھور کی مدت ملازمت مکمل، ڈاکٹر کمال الدین کو قائم مقام چیئرمین پیمرا بنانے کا فیصلہ
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) ڈاکٹر کمال الدین ٹیپو کو قائم مقام چیئرمین پیمرا کا چارج دینے کا فیصلہ کرلیا گیا۔ وزارت اطلاعات نے کمال الدین کی سمری وزیراعظم کو بھجوا دی۔ قائم مقام چیئرمین پیمرا پرویز راٹھور کی مدت ملازمت پوری ہو گئی۔ ڈاکٹر کمال الدین ایگزیکٹو ممبر پیمرا کے فرائض انجام دے رہے ہیں، کمال الدین ٹیپو پولیس سروس گریڈ 20 کے افسر ہیں۔