این اے 122 کے پولنگ ریکارڈ کی نادرا ہیڈ آفس سے بحفاظت واپسی کیلئے ریٹرننگ افسر کا ایس پی سکیورٹی کو مراسلہ
لاہور(اپنے نامہ نگار سے) این اے 122 کی ریٹرنگ افسر شاہدہ سعید نے پولنگ ریکارڈ کی نادرا ہیڈ آفس اسلام آباد سے بحفاظت واپسی کیلئے ایس پی سکیورٹی کو مراسلہ بھجوا دیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ این اے 122کا پولنگ ریکارڈ الیکشن ٹربیونل کے حکم پر تصدیق کیلئے نادرا ہیڈ آفس اسلام آباد بھجوایا گیا تھا ۔ نادرا نے اس حوالے سے اپنا کام ختم کرلیا ہے لہٰذا مذکورہ ریکارڈ کی اسلام آبادسے بحفاظت واپسی کیلئے انتظامات کئے جائیں۔ علاوہ ازیں الیکشن ٹریبونل نے خواجہ سعد رفیق سے دوران وزارت لی جانے والی مراعات اورتنخواہیں واپس لینے کی سفارش کردی ہے۔