این ٹی ڈی سی نے رحیم یار خان تا دادو ٹرانسمیشن لائن پر کام شروع کر دیا
لاہور (نیوز رپورٹر) نیشنل ٹرانسمیشن اینڈ ڈسپیچ کمپنی لمیٹڈ (این ٹی ڈی سی ایل) نے پاور ٹرانسمیشن انہاسمنٹ انویسٹمنٹ پروگرام کے تحت 600 کلومیٹر لمبی 500kV جامشورو، مورو،دادو تا رحیم یار خان ٹرانسمیشن لائن کے اہم منصوبے کی تعمیر شروع کر دی ۔ مورو میں 500kV سوئچنگ سٹیشن بھی تعمیر اور جامشورو، دادو اور رحیم یار خان کے 500kV گرڈ سٹیشنز پر ایکسٹینشن کا کام بھی کیا جائیگا۔ یہ منصوبہ ایشیئن ڈویلپمنٹ بنک کی طرف سے 180 ملین ڈالر مالی معاونت کے تحت مکمل کیا جائے گا۔