انگلینڈکے ہیڈ کوچ پیٹرمورس عہدے سے فارغ
لندن(سپورٹس ڈیسک) انگلینڈکرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ پیٹر مورس کو عہدے سے فارغ کر دیا گیا۔ اینڈریو سٹراﺅس ٹیم کے نئے ڈائریکٹر ہونگے۔پیٹر مورس ایک سال سے ہیڈ کوچ کی ذمہ داری نبھا رہے تھے۔نئے کوچ کیلئے سابق آسٹریلوی فاسٹ باﺅلر جیسن گلسپی فیورٹ امیدوار ہیں ۔ ای سی بی چیف ایگزیکٹو ٹام ہیریسن نے کہا کہ مورس نے اچھے طریقے سے ذمہ داری نبھائی ‘ان کی کھلاڑیوں اور ٹیم مینجمنٹ نے تعریف کی ہے ۔