ٹیسٹ رینکنگ:مصباح کا گیارہواں نمبر‘یونس ‘اظہر سرفراز کی ترقی
لاہور(نمائندہ سپورٹس) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے پاکستان اور بنگلہ دیش کی ٹیسٹ سیریز کے بعد نئی ٹیسٹ رینکنگ جاری کردی۔ پاکستان نے ٹےسٹ سےرےز جےتنے کے بعد 103 پوائنٹس کے ساتھ اپنی تیسری پوزیشن مستحکم کرلی۔ ساﺅتھ افریقہ 124 پوائنٹس کیساتھ پہلے ، آسٹریلیا 118 پوائنٹس کیساتھ دوسرے اورپاکستان 103 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے‘ انگلینڈ چوتھے ، نیوزی لینڈ 5 ویں ، سری لنکا چھٹے ، انڈیا 7 ویں ، ویسٹ انڈیز 8 ویں اور بنگلہ دیش نویں نمبر پر موجود ہے ۔ سری لنکا کے کمار سنگا کارا پہلے ، ساﺅتھ افریقہ کے اے بی ڈویلیئرز دوسرے ، ساﺅتھ آفریقہ کے ہی ہاشم آملہ تیسرے ، آسٹریلیا کے ڈیون سمتھ چوتھے اور سری لنکا کے کپتان میتھیوز پانچویں نمبر موجودہیں ۔ یونس خان 8 سے 7 ساتویں نمبر پر آگئے جبکہ اظہر علی 21 سے 16 ویں پوزیشن پر اور سرفراز احمد 26 ویں سے 22 ویں پوزیشن پر آگئے۔مصباح الحق 11 ویں نمبر پر براجمان ہیں ۔ باﺅلرز میں ڈیل سٹین پہلے ، انگلینڈ کے جیمز اینڈرسن دوسرے ، آسٹریلیا کے ہیرس تیسرے ، سری لنکا کے رنگنا ہیراتھ چوتھے اور آسٹریلیا کے مچل جانسن 5ویں نمبر پر موجود ہیں ۔ بنگلہ دیش کے خلا ف دوسرے ٹیسٹ میں 7 وکٹیں لینے والے یاسر شاہ آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ میں چھ درجے ترقی پاکر 20ویں پوزیشن پر آگئے ہیں ۔ پاکستان کے سعید اجمل 11 ویں ، جنید خان 15ویں ، اور عبدالرحمن 16 نمبر پر موجود ہیں جبکہ آل راﺅنڈرز پاکستان کے محمد حفیظ 7ویں نمبر پر براجمان ہیں۔