مجھے‘ والدہ کو جان کا خطرہ‘ حکومت تحفظ فراہم کرے: ماہ نور
لاہور (کلچرل رپورٹر) اداکارہ ماہ نور نے کہا ہے کہ مجھے اور میری والدہ کو جان کا خطرہ ہے۔ مجھے اور میری والدہ کو جان سے مارنے کی دھمکیاں مل رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ روز میرے گارڈ سنی کو گولیاں مار کر زخمی کر دیا گیا۔ جو مقامی ہسپتال میں زیر علاج ہے۔ انہوں نے کہا کہ چھ ماہ قبل بھی مجھ پر حملہ کیا گیا۔ انہوں نے حکومت سے اپیل کی کہ مجھے اور میری والدہ کو تحفظ فراہم کیا جائے۔