• news

نیو یارک میں ”صوفی ازم“ پر تقریب‘ سامعین قوالی پر جھوم اٹھے

نیو یارک (نمائندہ خصوصی) قوالی گروپ فرید ایاز اور ابو محمد کی شاندار پرفارمنس‘ سامعین جھوم اٹھے۔ پاکستان یورپین مشن میں تقریب کے دوران قوالی گروپ نے صوفی ازم کے پیغام محبت‘ امن اور رواداری کو پھیلایا۔ سبز سے کرتوں اور سفید پاجاموں میں ملبوس قوال گروپ نے امیر خسرو کا کلام پیش کیا۔ پاکستانی سفیر ملیحہ لودھی نے کہا کہ ایسے پروگرام کی میزبانی کرکے بہت خوشی ہو رہی ہے۔ مجھے امید ہے کہ ایسے پروگرامز آئندہ بھی منعقد ہوں گے۔ تقریب میں نہ صرف امیر خسرو کو خراج عقیدت پیش کیا گیا بلکہ ذکر کا بھی اہتمام کیا گیا جس میں توحید‘ محبت‘ رواداری اور سچائی کی تلاش کا پیغام دیا گیا۔

ای پیپر-دی نیشن