پھر ملک دشمنی، غداری کے الزامات لگائے جا رہے ہیں، بلدیاتی الیکشن میں حصہ لینگے: الطاف
لندن (نیوز ڈیسک+ نوائے وقت رپورٹ) ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین نے کہا ہے کہ کراچی میں پارٹی کا بحران، بجلی کی لوڈشیڈنگ اور دیگر مسائل سنگین ہوتے جا رہے ہیں۔ ایم کیو ایم کے نمائندے پانی، بجلی مسائل کے حل کی کوشش کریں۔ رابطہ کمیٹی ایم کیو ایم میں تنظیم نوکا عمل تیز کرے۔ راولپنڈی سمیت ملک بھر کے ذمہ داران سے ٹیلیفونک خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم بلدیاتی انتخابات میں بھرپور حصہ لے گی کامیابی حاصل کرینگے۔ پنجاب سمیت ملک بھر سے امیدوار نامزد کرینگے، ذمہ داران پنجاب میں عوامی مہم تیز کر دیں۔ انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم ایک بار پھر ملک دشمنی اور غداری کے الزامات لگائے جا رہے ہیں۔ ان الزامات کے ذریعے عوام کو متحدہ سے دور کرنے کی سازش کی جا رہی ہے ۔ میں ملک کا اتحاد اور استحکام چاہتا ہوں ایسا پاکستان چاہتا ہوں جو دشمنوں کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر بات کرسکے۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب کے نوجوان مائیں بہنیں ایم کیو ایم کا لٹریچر پڑھیں۔ پنجاب کے عوام کو وہاں کے لیڈروں نے حقائق سے دور رکھا۔