• news

سپیکر ایاز صادق نے فہمیدہ مرزا اور انکے شوہر کو مناسب سکیورٹی فراہم کرنے کیلئے سندھ حکومت کو ہدایت کر دی

اسلام آباد (این این آئی) سپیکر  قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے سیکرٹری داخلہ اور آئی جی سندھ کو سابق سپیکر ڈاکٹر فہمیدہ مرزا اور ان کے اہل خانہ کو مناسب سکیورٹی فراہم کرنے کی ہدایت کردی۔ صوبائی سیکرٹری داخلہ اور آئی جی سندھ کو لکھے گئے خط میں ہدایت کی گئی ہے کہ ڈاکٹر فمہیدہ مرزا اور ان کے شوہر ڈاکٹر ذوالفقار مرزا کو مناسب سکیورٹی فراہم کی جائے۔ سپیکر ایاز صادق نے سیکرٹری داخلہ اور آئی جی سندھ سے مرزا فیملی کو سکیورٹی فراہم کرنے سے متعلق رپورٹ بھی طلب کرلی ۔ واضح رہے کہ فہمیدہ مرزا نے ایاز صادق کو خط لکھ کر سکیورٹی بارے تحفظات سے متعلق آگاہ کیا تھا۔

ای پیپر-دی نیشن