ٹانک: نامعلوم افراد کی گھر میں گھس کر فائرنگ پولیس اہلکار والدہ سمیت جاں بحق، ایک خاتون زخمی
ٹانک (آئی این پی) ٹانک میں لکی مچن خیل میں مسلح افراد نے ایک گھر پر حملہ کیا جس کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق اور ایک خاتون زخمی ہو گئی۔ جاں بحق ہونے والوں میں پولیس اہلکارسمار خان اور ان کی والدہ شامل ہیں۔ پولیس حکام کا کہنا ہے اس حوالے سے کچھ کہنا قبل از وقت ہے کہ آیا یہ واقعہ ذاتی دشمنی کا نتیجہ ہے یا پھر محرکات کوئی اور ہیں۔