خراب موسم: بیرون ملک سے اسلام آباد آنیوالی 3 پرواز وں کا رخ لاہورموڑ دیا گیا
لاہور( آن لائن )اسلام آباد میں موسم کی خرابی کے باعث بیرون ملک سے اسلام آباد آنے والی پروازوں کولاہور کی علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیر پورٹ پر لینڈ کرایا گیا۔جس میں کویت سے اسلام آباد آنے والی فلائٹ کیو آر630 ،مسقط سے اسلام آباد آنیوالی 2 پروازیں شامل ہیں۔