• news

وزیراعلیٰ کے اعلانات بے سود، جنوبی پنجاب کی حالت نہ بدل سکی، تنویر اشرف کائرہ

لاہور(خبر نگار)سیکرٹری جنرل پیپلز پارٹی سنٹرل پنجاب اور سابق وزیر خزانہ پنجاب تنویر اشرف کائرہ نے وزیر اعلیٰ پنجاب کے کل کے جنوبی پنجاب کے لیے آئندہ مالی سال میں ترقیاتی فنڈز مختص کرنے کو ہدف تنقید بناتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اس قسم کے دعوے پچھلے کئی برسوں سے کر رہے ہیں لیکن جنوبی پنجاب کے باسیوں کی معاشی حالت دن بدن بد سے بدتر ہوتی جارہی ہے جنوبی پنجاب کے متعلق حکومتی ترقیاتی حکمت عملی غلط ہے اور ایسا شعوری طور پر کیا جا رہا ہے جو کہ ناقابل معافی جرم ہے۔ا وزیراعلیٰ پنجاب گیلری سے کھیلنا بند کریں اور جنوبی پنجاب کے لیے ترقیاتی فنڈز مختص کرنے پر ہی اکتفا نہ کریں بلکہ انکے استعمال کو بھی یقینی بنائیں۔ پنجاب حکومت خطیر ترقیاتی فنڈ بجٹ میں تو مختص کرتی ہے لیکن بعد میں انہیں لاہور اور سنٹرل پنجاب کے دوسرے ترقیاتی منصوبوں کو مکمل کرنے کے لیے ٹرانسفر کر لیتی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن