• news

مدارس کیخلاف ہرزہ سرائی ناقابل قبول ہے: جامعہ اشرفیہ

لاہور (سپیشل رپورٹر) جامعہ اشرفیہ لاہور کے مہتمم مولانا محمد عبید اللہ ،مولانا حافظ فضل الرحیم، حافظ اسعد عبید، مولانا زبیر حسن، حافظ خالد حسن، مولانا محمد اکرم کاشمیری، پروفیسر مولانا محمد یوسف خان، مولانا فہیم الحسن تھانوی اور مولانا مجیب الرحمن انقلابی نے مشترکہ بیان میں وفاقی وزیر پرویز رشید کی طرف سے دینی مدارس کو جہالت کی یونیورسٹیاں قرار دینے کی شدید مذمت اور غم و غصہ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ انتہائی افسوس ناک اور دین دشمنی ہے انہوں نے کہا کہ مدارس کیخلاف ہرزہ سرائی ناقابل قبول ہے۔ اہلحدیث یوتھ فورس پنجاب کے صدر میاں عامر بشیر، سیکرٹری جنرل آصف مشہدی اور دیگر نے بھی وزیر اطلاعات پرویز رشید کے بیان کی مذمت کی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن