تحریک فکر رضا کا سال رواں کو تحفظ ناموس رسالت کے طور پر منانے کا اعلان
لاہور (پ ر) امریکہ میں گستاخانہ خاکوں کی نمائش پر ردِّ عمل ظاہر کرتے ہوئے تحریکِ فکرِ رضا نے سال 2015ء کو تحفظِ ناموسِ رسالت سال کے طور پر منانے کا اعلان کر دیا ہے۔ جس کے تحت ملک بھر میں تحفظِ ناموسِ رسالت سیمینار ، ریلیاں اور کانفرنسز منعقد کیے جائیں گے۔ ان خیالات کا اظہار قائد تحریک فکرِ رضا علامہ مفتی محمد عابد جلالی نے کیا۔