امریکہ میں گستاخانہ خاکوں کی نمائش شرمناک ہے: میاں مقصود
لاہور ( سپیشل رپورٹر)امیر جماعت اسلامی لاہور میاں مقصوداحمد نے کہا کہ اسلام دشمن قوتیں اسلامی ممالک میں فرقہ واریت کی آگ بھڑکا نا چاہتی ہیں ۔فرانس کے بعد اب امریکہ میں گستاخانہ خاکے شائع ہونا ایک شرمناک پہلو ہے جس سے تمام مسلمانوں کے جذبات کو مجروح کیا گیا ہے ،گستاخانہ خاکوں کیخلاف اسلامی دنیا کو میدان میں آنا ہوگا حکومت مسئلہ عالمی سطح پر اٹھائے ، اقوام متحدہ انبیا اکرام کی ناموس کا قانون بنائے۔ تہذیب کا حیا ء وقت کی اہم ترین ضرورت ہے ۔