• news

افغان دہشت گردوں کا پاکستانی علاقے باجوڑ پر مارٹر گولوں سے حملہ، ایک شہری شہید

باجوڑ ایجنسی + کابل (آن لائن+ آئی این پی) افغان صوبے کنڑ سے دہشت گردوں نے پاکستان کے قبائلی علاقے باجوڑ ایجنسی پر مارٹر گولوں سے حملہ کیا ہے جس کے نتیجے میں ایک پاکستانی شہری شہید ہو گیا جس پر قبائلیوں نے شدید احتجاج کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق اتوار کے روز افغان دہشت گردوں نے افغانستان کے صوبے کنڑ کی سرحدی حدود سے پاکستان کے علاقے باجوڑ ایجنسی میں چہارمنگ کے مقام پر آبادی پر مارٹر گولے برسائے جس کے نتیجے میں ایک شہری شہید ہو گیا۔ پاک فوج نے بھرپور جوابی کارروائی کی تاہم حملہ آور فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ حکام کے مطابق سرحدی حدود پر مارٹر گولوں کے حملے میں ایک عام شہری شہید ہوگیا اور افغان سرحدی حدود پر کئی روز سے مارٹر گولوں کے حملوں کا سلسلہ جاری ہے۔ شہری کی شہادت اور سرحدی حدود کی مسلسل خلاف ورزی پر قبائلیوں نے شدید احتجاج کرتے ہوئے حکومت سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن