ڈنمارک کی وزیراعظم کے شوہر برطانوی رکن پارلیمنٹ منتخب ہو گئے
کوپن ہیگن (آن لائن)ڈنمارک کی وزیراعظم کے شوہر برطانوی رکن پارلیمنٹ منتخب ہو گئے۔ اخبار 'پرلینگس' سے بات کرتے ہوئے تھورنگ شمٹ کا کہنا تھا کہ "میں بہت خوش ہوں کیونکہ برطانیہ میں لیبر پارٹی کی شکست کے باوجود 'وہ' انتخاب جیت گئے ہیں۔ میں نے ان کی جیت کے لئے جتنی محنت کی تھی، اس کا پھل ہمیں مل گیا ہے۔ یاد رہے کہ ڈنمارک کی وزیر اعظم کے شوہر برطانوی شہری ہیں۔ پینتالیس سالہ مسٹر کنیک نے برطانیہ کے علاقے جنوبی ویلز کے اوبراوین حلقے سے پہلی مرتبہ انتخاب لڑا۔ انہوں نے 48.9 فیصد ووٹ حاصل کئے جو ان کے مدمقابل سے کہیں زیادہ ہیں۔