• news

چائنہ سکیم: گھر میں فاقوں سے تنگ بیروزگار نے خودسوزی کرلی

لاہور(نامہ نگار) گجر پورہ کے علاقہ چائنہ سکیم میں 35سالہ شخص محمد شہزاد نے مبینہ طور پر گھریلو حالات سے دلبراشتہ ہو کرخود سوزی کرلی۔ محمد شہزادکافی عرصے سے بے روزگار تھا جس سے اس کے گھر نوبت فاقوں تک پہنچ چکی تھی۔ گزشتہ روز گھریلو اخراجات پورے نہ ہونے پر اس کا اپنی بیوی سے جھگڑا ہوگیا جس پر اس نے دلبرداشتہ ہو کر اپنے اوپر پٹرول چھڑک کر آگ لگالی۔ اسے طبی امداد کے لئے ہسپتال لے جایا گیا، مگر وہ جانبر نہ ہوسکا۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر نعش قبضے میں لی۔ بعدازاں ورثاء کے حوالے کر دی۔ جسے مقامی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن