21ویں ترمیم پر پوری قوم اور فوج ایک پیج پر ہے: غفور حیدری
لاڑکانہ (آن لائن) ڈپٹی چےئرمےن سےنٹ مولانا عبدالغفور حےدری نے کہا ہے کہ دینی مدارس پر تنقےد کرنے والے اپنے آپ کو ٹھےک کرےں، مدارس کو محفوظ اور مضبوط بنانے کےلئے ےکجہتی کی ضرورت ہے، 21وےں آئےنی ترمےم پر پوری قوم اور فوج اےک ہی پےج پر ہےٍ۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار اتوار کو جامعہ اشاعت القرآن کی سالانہ تقرےب دستاربندی سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ مولانا عبدالغفور حےدری کا کہنا تھا 50لاکھ سے زائد بچے دےنی مدارس مےں تعلےم حاصل کر رہے ہےں۔ انہوں نے کہا کہ اپنے مدارس کو دہشتگردی کا نام دےنے والو کو شرم آنی چاہئے۔ مدارس پر تنقےد کرنے والے پہلے اپنے آپ کو ٹھےک کرےں، ملک وقوم کے خزانے کو لوٹ کر کنگال کردےا گےا، ملک کھربوں روپے کا مقروض ہو چکا، مدارس کو مضبوط بنانے کےلئے ہمےں ےکجہتی کی ضرورت ہے، ےکجہتی کے مظاہرے کےلئے ہم نے اپنے تحفظات چھوڑ دئےے، سےکولر قوتےں سن لےں ہم اس ملک کی حفاظت کرنا جانتے ہےں۔ اےچیسن اور آکسفورڈ سے فارغ التحصےل افراد نے اس ملک کا بےڑہ غرق اور خزانہ لوٹا، اسکے باوجود ہمےں طعنے دئےے جاتے ہےں، اسلام دہشتگردی کے خلاف ہے، اسلام امن کا دےن ہے، ان کا کہنا تھا کہ 21وےں آئےنی ترمےم پر پوری قوم اور فوج اےک ہی پےج پر ہے۔ اس موقع پر سابق وفاقی وزےر مولانا عطاءالرحمان نے کہا کہ پاکستان کو تحفظ دےنا ہے تو اسلام کو تحفظ دےنا ہوگا، پاکستان کو ہم سےکولر رےاست نہےں بنانے دےں گے۔
غفور حیدری