فیصل آباد: بیوی کو طلاق دیکر سالی سے شادی کرنیوالا نوجوان سسرالیوں کے ہاتھوں قتل
فیصل آباد (نمائندہ خصوصی) بیوی کو طلاق دیکر سالی سے پسند کی شادی کرنے والے نوجوان کو سسرالیوں نے فائرنگ کرکے موت کے گھاٹ اتار دیا۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ ٹھیکریوالہ کے علاقے چک نمبر270 ج ب منصوراں کے رہائشی عاصم کی شادی کچھ عرصہ قبل شکیلہ سے ہوئی تھی اور اس کے تین بچے تھے اس نے بیوی کو طلاق دیدی اور بیوی کی بہن سکینہ بی بی کو گھر سے بھگا کر پسند کی شادی کرلی تھی جس پر مشتعل ہو کر اس کے سسرالیوں احسان وغیرہ نے گزشتہ روز فائرنگ کرکے عاصم کو قتل کر دیا۔پولیس مصروف تفتیش ہے۔
سالی شادی/ قتل