دربار شاہ جیونہ کے 457 ویں عرس کی تقریبات کا آغاز، فیصل صالح نے مٹی کا چراغ چڑھایا
جھنگ (نامہ نگار) حضرت پیر محبوب عالم ؒ پیر لال کروڑیہ اور انکے پوتے لدھن امام شاہ ؒ کے 457 ویں سالانہ عرس کی تےن روزہ تقریبات شروع ہو گئےں۔ دربار شاہ جیونہ کے سجادہ نشےن سید فیصل صالح حیات نے تےل سے جلنے والے مٹی کے دےئے کوکپڑے سے ڈھکے لوہے کے پنجرے کو رسی کے ذرےعے 60 فٹ اونچے لکڑی کے شہتےر پر چڑھا کر تقرےبات کا آغاز کےا۔ رواےت ہے کہ اگر چراغ منزل پر نہ پہنچے تو عرس کی تقرےبات منسوخ کر دی جائےں گی اور دربار کا سجادہ نشےن اور ملنگ ےا دونوں دنےا سے رحلت کر جائےں گے۔ عرس کے موقع پر ملک بھر سے آئے مرےدےن کی کثےر تعداد اس موقع پر موجود تھی۔ عرس کی تقرےبات 12 مئی تک جاری رہےںگی۔ عرس کے دوران مےلے اور محفل سماع کا اہتمام کےا جاتا ہے ۔ اس موقع پر ضلعی انتظامےہ کی جانب موبائل جامرز لگا کر سکیورٹی کو سخت کےا گےا اور کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے نمٹنے کےلئے پولےس کی بھاری نفری تعےنات کی گئی تھی۔
شاہ جیونہ عرس