چین اور پاکستان بھارت کی سلامتی کیلئے خطرہ ہیں: بھارتی ڈپٹی آرمی چیف
سرینگر (آن لائن) بھارتی فوج کے نائب سربراہ لیفٹیننٹ جنرل فلیپ کےمپوس نے چین کو بھارت کی سلامتی کیلئے سب سے بڑا خطرہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ دونوں ملکوں کے درمیان رواں صدی کے دوران کسی بھی وقت جنگ چھڑ سکتی ہے۔ لیفٹیننٹ جنرل فلیپ کےمپوس نے نےوئیڈا میں آرمی انسٹی ٹیوٹ کے ایک پروگرام میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بھارت اور چین بڑی تیزی کے ساتھ ابھر رہے ہیںجس کا اثر سرحد پر بھی دیکھا جا سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ملکوں کے درمیان پہلے سے ہی سر حدی تنازعہ موجود ہے جس کے سبب چین بھارت کی سلامتی کے لئے بڑا خطرہ ہے۔ نائب سربراہ نے کہا کہ بھارت کو دوسرے ملکوں سے ہتھیار خریدنے کے بجائے ”میک ان انڈیا“کی مہم کے تحت ملک میں ہی ہتھیاروں کی پیداوار پر زور دینا چاہئے۔ انہوں نے اپنی تقریر میں پاکستان کو بھی بھارت کی سلامتی کےلئے خطرہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ طالبان، داعش اور القاعدہ جیسی تنظیمیں کبھی بھیبھارت کے دروازے پر دستک دے سکتی ہیں۔
ڈپٹی چیف