فیصل آباد، ڈسکہ: کرنٹ لگنے کے 2 واقعات میں 2 بھائیوں سمیت 5 افراد جاں بحق
فیصل آباد + ڈسکہ (نمائندہ خصوصی + نامہ نگار) کرنٹ لگنے کے 2 مختلف واقعات میں 2 بھائیوں سمیت 5 افراد جاں بحق ہو گئے۔ تفصیل کے مطابق جڑانوالہ روڈ بجلی گھر سٹاپ کے قریب 50 سالہ خادم حسین اور 55 سالہ محمد الیاس زیر تعمیر عمارت میں کام کررہے تھے انہیں اچانک بجلی کی مین تار سے کرنٹ لگا جسکے نتیجے میں دونوں مزدور جھلس گئے جنکو طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کیا جارہا تھا کہ وہ راستے میں ہی دم توڑ گئے۔ ڈسکہ کے نواحی گاﺅں ونیہ کے رہائشی ایاز اس کا بھائی مشتاق اپنے بھتیجے دلدار کے ہمراہ ڈیرہ کے کنویں میں لگی ہوئی موٹر ٹھیک کرنے کیلئے نیچے اترے کام کرتے ہوئے بجلی کا کرنٹ لگنے سے تینوں موقع پر ہی دم توڑ گئے۔ پولیس مصروف تفتیش ہے۔
کرنٹ جاں بحق