• news

پوپ فرانسس کی مہربانیاں جاری رہیں تو چرچ کا رخ بھی کروں گا: کاسترو

ہوانا (بی بی سی اردو) کیوبا کے صدر راو¿ل کاسترو نے کہا ہے کہ ویٹیکن میں پوپ فرانسس سے ایک ملاقات کے دوران وہ اتنے متاثر ہوئے ہیں کہ شاید اپنے پیدائشی مذہب کو پھر سے اختیار کر لیں، مسٹر کاسترو نے پوپ کی دانائی کی بھرپور تعریف کرتے ہوئے کہا میں پھر عبادت شروع کر رہا ہوں اور اگر پوپ کی مہربانیاں یونہی جاری رہیں تو چرچ کا رخ بھی کر لوں گا۔کیوبا کے صدر نے ان کے ملک اور امریکہ کے درمیان صلح کرانے پر پوپ کا شکریہ ادا کیا۔ صدر کاسترو روس میں دوسری عالمی جنگ کی فتح کی تقریبات میں شرکت کے لیے ماسکو گئے تھے جہاں سے واپس جاتے ہوئے وہ ویٹیکن رکے۔
کاسترو

ای پیپر-دی نیشن