• news

یونین کونسل 48 مغلپورہ میں پانی کی طویل بندش، عوام بلبلا اٹھے

لاہور (خبرنگار) یونین کونسل 48 مغلپورہ میں پانی کی طویل بندش سے زندگی اجیرن بن گئی، تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز چھٹی کے باوجود سارا دن اور رات گئے تک پانی بند رہا، شدید گرمی میں بچے، بوڑھے ، خواتین ومرد پانی کی بوند بوند کو ترس گئے، نمازوں کے اوقات میں بھی شدید مشکلات کاسامنا کرنا پڑا، مسلم لیگ ن کی صوبائی کونسل کے ممبر، سینئر نائب صدر پی پی 146 اکرام اللہ کاکڑ اور دیگر مقامی سیاسی سماجی رہنمائوں نے وزیراعلیٰ میاں شہباز شریف اور میاں حمزہ شہباز سے پانی کی بندش کا فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا، رہنمائوں نے مزید کہا کہ رمضان المبارک سے قبل دو نئے ٹیوب ویل لگائے جائیں۔

ای پیپر-دی نیشن