کھیت سے منڈی تک سڑکوں کی تعمیر سے انقلاب آئے گا: ملک عظمت اللہ
لاہور (خبر نگار) مسلم لیگ (ن) کے راہنماء اور صدر مسلم لیگ (ن) ٹریڈرز ونگ لنڈا بازار ملک عظمت اللہ نے کہا کہ کھیت سے منڈی تک سڑکوں کی تعمیر سے دیہات کے عوام کو آمدورفت کی بہترین سہولت مہیا کی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہپشاور سے کراچی تک موٹروے کا منصوبہ اور کاشغر سے گوادر تک کا اقتصادی راہداری کا منصوبہ کی تکمیل سے پاکستان میں معاشی انقلاب آئے گا۔ پاکستان کو ایشین ٹائیگر بنا سکیں گے۔ پن بجلی کے دو منصوبوں کے علاوہ تمام منصوبے 2017ء کے آخر میں مکمل ہوں گے۔